Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ری چیکنگ کے لئے درخواستیں طلب کرلی گئیں

تعلیمی بورڈ ملتان نے ادارہ جات، طلباء و طالبات کو مطلع کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ دوسرا سالانہ امتحان 2025ء کا رزلٹ مورخہ 27 دسمبر 2025ء کو باضابطہ طور پر جاری کر دیا گیا ہے۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وہ امیدواران جو اپنے رزلٹ یا کسی ایک یا زائد مضامین کی ری چیکنگ کروانا چاہتے ہیں، وہ بورڈ کے قوانین کے تحت رزلٹ جاری ہونے کے 15 دن کے اندر آن لائن سسٹم کے ذریعے درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ری چیکنگ کے لیے مقررہ فیس کا بینک چالان ادا کرنے کے بعد اس کی اصل کاپی اسسٹنٹ کنٹرولر سیکریسی کے دفتر میں بذریعہ ہاتھ یا بذریعہ ڈاک مقررہ مدت کے اندر جمع کروانا لازمی ہوگا، بصورت دیگر ری چیکنگ کی درخواست قابلِ قبول نہیں ہوگی اور اس پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جائے گی۔

تعلیمی بورڈ ملتان نے امیدواران کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخوں اور طریقہ کار پر سختی سے عمل کریں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button