Breaking NewsEducationتازہ ترین
نہم جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے لیے امیدواروں کی رول نمبر سلپس جاری

ملتان سمیت پنجاب کے تعلیمی بورڈ ز نے نہم جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے لیے امیدواروں کی رول نمبر سلپس جاری کر دی ہیں، نہم جماعت کے امتحانات 17 اپریل سے شروع ہوں گے۔
بورڈ حکام کے مطابق پرائیویٹ امیدوار اپنی رول نمبر سلپس بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، جبکہ ریگولر امیدوار اپنی رول نمبر سلپس اپنے متعلقہ تعلیمی اداروں سے حاصل کریں گے۔
امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ امتحانی مراکز میں رول نمبر سلپ کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، اس لیے بروقت اپنی سلپس حاصل کر لیں، ساتھ ہی طلبہ کو امتحانی شیڈول اور قواعد و ضوابط پر عمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔




















