تعلیمی بورڈ ملتان نے سپیشل امتحان کے رزلٹ کارڈز جاری کردئے

جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک اسپیشل امتحان 2021کے ریگولر امیدواران کے رزلٹ کارڈز اٗ ن کے ادارہ جات کو بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک اور پرائیویٹ امیدواران کے رزلٹ کارڈز اٗ ن کے داخلہ فارمز پر تحریر کردہ ایڈریس پر بذریعہ عام ڈاک ارسال کردیے ہیں۔
لہذا پرائیوٹ امیدواران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ ڈاکخانہ سے رابط کریں۔
رزلٹ کارڈ موصول نہ ہو نے کی صورت میں دفتر سے رابط کرکے مورخہ 15 مارچ تک ڈپٹی کنٹرولر میٹرک کو تحریری درخواست دے کر بغیر کسی فیس کے رزلٹ کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔
ادارہ جات کے سربراہ بھی اپنا ریکارڈ چیک کرلیں اگر کسی امیدوار کا رزلٹ کارڈ موجود نہیں ہے تو وہ بھی 15مارچ تک درخواست دے کر اپنے ادارہ کے ریگولر امیدوار کا رزلٹ کارڈ بغیر فیس کے حاصل کر سکتے ہیں۔
اس کے بعد رزلٹ کارڈ کے حصول کے سلسلے میں مثٰنی رزلٹ کارڈ مجوزہ فیس فارم کے ساتھ دفتر کے سہولت مرکز سے حاصل کیا جاسکے گا۔



















