Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

میٹرک کے امتحانات کا آغاز، لوڈشیڈنگ نے طلبا وطلبا کی حالت غیر کردی ، انتظامات دھرے رہ گئے

تعلیمی بورڈملتان کے زیر اہتمام میڑک کے سالانہ امتحان2022 کا آغاز ہوگیا پہلے روز 4 مضامین سوکس ،لباس و پارچہ بافی، بزنس اسٹیڈیز اور عربی کا پیپر لیا گیا۔

ملتان میں دولاکھ 92ہزار سے زائد امیدوار شریک ہیں، جن کےلئے 376امتحانی سنٹربنائے گئے ہیں اور ان پر ساڑھے تین ہزار عملہ تعینات کیاگیا ہے۔

تمام امتحانی مراکز میں دفعہ 144 نافذ ہے، کسی بھی غیرمتعلقہ شخص کو امتحانی مراکز میں داخلے کی اجازت نہیں تھی، مگر بجلی کی مدخلت نے بچوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگادیا ۔

بورڈ حکام نے ٹھنڈے پانی کا اہتمام کیا تھا، اور پنکھے تھے مگر بجلی لوڈشیڈنگ نے سارے انتظامات پر پانی پھیر دیا، کئی سنٹروں پر بچوں کی حالت غیر ہوگئی جن کو موقع پر طبی امداد دی گئی، سب سے بری صورتحال سکینڈ شفٹ میں امتحان دینے والوں کی ہوئی جس گرمی کی شدت سے طلبا بے حال ہوگئے، جبکہ نگران عملے کو بھی شدید مشکلات کاسا منا کرنا پڑا۔

والدین نے اعلیٰ حکام سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کو مستقبل داؤ پر لگ گیا بجلی کا بند وبست کیا جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button