میٹرک کے سالانہ امتحان کے رزلٹ کارڈ جاری

جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک سالانہ امتحان 2022 کے ریگولر امیدواران کے رزلٹ کارڈزاُن کے ادارہ جات کو بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک اور پرائیویٹ امیدواران کے رزلٹ کارڈز اُن کے داخلہ فارمز پر تحریر کردہ ایڈریس پر بذریعہ عام ڈاک ارسال کر دئیے ہیں۔
لہذٰا پرائیویٹ امیدواران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ ڈاکخانہ سے رابطہ کریں، اگر کسی امیدوار کو 20 ستمبرتک رزلٹ کارڈز نہ ملے تو وہ دفترملتان بورڈ سے رابطہ کر کے30ستمبرتک اسسٹنٹ کنٹرولر میٹرک کو تحریری دخواست دے کر بغیر کسی فیس کے رزلٹ کارڈ حاصل کر سکتا ہے ،اس کے بعد رزلٹ کارڈ کے حصول کے سلسلے میں مثنٰی رزلٹ کارڈ مجوزہ فیس فارم کے ساتھ دفتر کے سہولت مرکز سے حاصل کیا جا سکے گا۔
اداروں کے سربراہ بھی اپنا ریکارڈ چیک کر لیں اگر کسی امیدوار کا رزلٹ کارڈ ( نہیں ہے وہ بھی 30ستمبر تک درخواست دے کر اپنے ادارہ کے ریگو لر امیدوار کا رزلٹ کارڈ بغیر فیس کے حاصل کر سکتے ہیں ۔


















