Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان : انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے پرچوں کی بروقت مارکنگ کےلئے بڑی بیٹھک

چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان حافظ محمد قاسم، سیکرٹری بورڈ خُرم قریشی کی زیر صدارت انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2022 ء کے پرچہ جات کی بروقت و بہتر مارکنگ کے حوالہ سے ڈائریکٹر کالجز ،ڈاکٹر فرید شریف، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز،عظیم قریشی انگریزی اور کیمسٹری کے ہیڈ /سب ایگزامینرز ، کا اجلاس منعقد ہوا۔

جس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نےکہا کہ ملتان بورڈ انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان2022 ء کے پیپرز کی بروقت مارکنگ مکمل کریگا۔

طلباء و طالبات کا مُستقبل مارکنگ کرنے والوں کے ہاتھوں میں ہے لہٰذ حسب شیڈول بورڈ ہدایات کے مطابق معیاری مارکنگ کو یقینی بنائیں۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی مارکنگ سے کسی بھی طالب علم کی حق تلفی نہ ہو۔
ہیڈ ایگزامینرز اپنے سب ایگزامینرز کی اچھی طرح پڑتال کرکے پھر مارکنگ شروع کروائیں۔

انھوں نے ڈپٹی کنٹرولر (سیکریسی) کو ہدایت کی کہ وہ جملہ مارکنگ سنٹرز کی یومیہ انسپکشن کو یقینی بنائیں، اور غیر معیاری مارکنگ کرنے والے ممتحن صاحبان کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائیں اور حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ کسی پرائیویٹ ادارہ کا کوئی اسٹاف مارکنگ نہ کرے اور نہ ہی غیر متعلقہ اشخاص مارکنگ سنٹرز پر موجود ہوں۔

سیکرٹری بورڈ خُرم قریشی نے کہا کہ بچے وطن عزیز کا مُستقبل ہیں لہٰذا جن اُمیدواران کی جوابی کاپیاں آپ کے ہاتھوں میں ہیں اُمیدواران کے تحریر کردہ جوابات کو اچھی طرح پڑھ کر میرٹ کے مطابق مارکنگ کریں۔

ڈائریکٹر کالجز،ڈاکٹر فرید شریف نے خطاب کرتے ہوئے بروقت، تسلی بخش اور معیاری مارکنگ کو ہر صورت یقینی بنائیں ۔

ڈپٹی کنٹرولر (سیکریسی)ڈاکٹر حافظ فدا حسین نے کہاکہ روزانہ مارکنگ شروع کرنے سے قبل سوالیہ پرچہ اور مارکنگ ہدایات کا بغور مطالعہ کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button