میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 2025 میں فیل ہونے والے طلباء کو ہنر مند بنانے کا فیصلہ

تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک امتحان 2025 کے امیدواروں کے لیے ہنر مندی کورسز سے متعلق اہم ہدایات جاری کر دیں۔
کنٹرولر امتحانات کی جانب سے باقاعدہ مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں طلباء کو فنی تعلیم کے مواقع سے استفادہ کرنے کی ترغیب دی گئی ہے
جاری اعلامیے کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحان 2025 میں شریک طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امتحانات کے بعد ہنر سیکھنے کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں طلبہ مختلف فنی اور تکنیکی شعبہ جات میں داخلہ لے سکتے ہیں، جن کے لئے سکلز ڈویویلپمنٹ کی جانب سے متعدد پروگرامز متعارف کرائے گئے ہیں۔
طلباء محکمہ سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ کے آن لائن پورٹل پر جا کر اپنی رجسٹریشن مکمل کریں، ان کورسز کے ذریعے طلباء مختلف ٹریڈز میں مہارت حاصل کر کے روزگار کے بہتر مواقع پا سکتے ہیں اور اپنے مستقبل کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔
بورڈ حکام نے اساتذہ اور تعلیمی اداروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ طلبہ کو اس سلسلے میں مکمل رہنمائی فراہم کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان فنی تعلیم سے مستفید ہو سکیں۔
جدید دور کے تقاضوں کے مطابق فنی مہارت کا حصول نہایت ضروری ہے، اور حکومت پنجاب نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔




















