تعلیمی بورڈ ملتان کو پیپر لیس بنانے کا فیصلہ، ڈیجیٹل سسٹم پر منتقل کردیا جائے گا

تعلیمی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے ریکارڈ اور خط و کتابت کی دستی ہینڈلنگ کی جگہ تمام دفتری کام کو پیپر لیس ڈیجیٹل سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد قریشی کا کہنا ہے کہ تعلیمی بورڈ ملتان میں انقلابی اقدامات کرنے کافیصلہ کیاگیا تاکہ اضافی اخراجات پر قابو پایا جاسکے۔
ملتان تعلیمی بورڈ پاکستان کے تمام بورڈز میں منفرد حیثیت رکھتا ہے جس نے امتحانی سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کیا اب پورے بورڈ کو پیپر لیس بنانے کافیصلہ کیاگیاکہ ہے جس کےلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی مدد سے ای فائلنگ اور آفس آٹومیشن سسٹم کے ذریعے کرنے کی تجاویز تیار کی گئیں ہیں۔
یہ نظام معمول کے افعال جیسے فائل ٹریکنگ، خط و کتابت، اور ریکارڈ مینجمنٹ کو الیکٹرانک طریقے سے انجام دینے کی اجازت دے گا جب کہ زیادہ تر عمل آن لائن ہوں گے، طلباء کو سرٹیفکیٹ کا اجراء مینوئل سسٹم کے ذریعے جاری رہے گا۔
سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے، ہر برانچ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے لاگ ان اسناد کی حفاظت کرے، پاس ورڈ کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کرے، اور غیر مجاز افراد کے ساتھ رسائی کا اشتراک کرنے سے گریز کرے
ڈیجیٹل فریم ورک میں شفٹ ہونے سے ایک زیادہ شفاف نظام بنے گا، جس سے ریکارڈ کو آسانی سے ٹریس اور تصدیق کی جا سکے گی۔ ڈیجیٹل فائلنگ سے کاغذی کارروائی کی وجہ سے ہونے والی تاخیر کو کم کرنے میں مدد ملے گی ۔



















