Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان : سپرنٹینڈنٹ سید ذوالفقار علی شاہ ریٹائر ہوگئے

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان کے سپرنٹینڈنٹ سید ذوالفقار علی شاہ ریٹائر ہوگئے، ان کے اعزاز یں الوداعی تقریب منعقد کی گی جس کی صدارت چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان، حافظ محمد قاسم نے کی، جبکہ سیکرٹری بورڈ خُرم شہزاد قریشی مہمان خصوصی تھے۔

تقریب میں دیگر افسران بورڈ عبدالرؤف کھوکھر، ڈاکٹر حافظ فدا حسین، قاضی مُجیب الرحمٰن، محمد الیاس صدیقی، ڈاکٹر علی رضا،اعجاز عظیم، عبدالغفار فریدی، ملک نثار احمد،ظفر موہل، ناصر عباس شمسی کے علاوہ انٹر برانچ کے جملہ اہلکاران نے شرکت کی۔

سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان،خرم شہزاد قریشی نے کہا کہ ذوالفقار شاہ صاحب خوش اخلاق اور فرض شناس ہیں، انہوں نے اپنی زندگی کی ایک اننگز مکمل کی ہے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

ہمیں لوگوں کی سہولت کیلئے آسانیاں پیدا کرنی چاہیں۔، دفتر میں آنے والے سائلین/عوام الناس کے ساتھ انتہائی عزت و وقار کے ساتھ پیش آئیں۔ دفتر کے اوقات کار کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھیں بروقت دفتر حاضر ہوں اور سیٹوں پر موجودگی کو یقینی بنائیں۔

چیئرمین بورڈ حافظ محمد قاسم نے کہا کہ ذوالفقار شاہ نے 33 سال بہترین خدمات سر انجام دی ہیں، ملک نثار احمد نے کہا کہ ذوالفقار شاہ ایک محنتی،دیانتدار اور خوش اخلاق تھے، اپنے سینئرز اور کولیگز کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آتے اور اپنے جونیئرز کے ساتھ مُحبت اور شفقت سے پیش آنا ان کا شیوہ تھا۔

اپنے فرائض منصبی خوش اسلوبی سے سر انجام دینے والا اہلکار تھے، اس کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button