Breaking NewsEducationتازہ ترین
آٹھویں جماعت کے سالانہ بورڈ امتحانات مارچ میں منعقد کیے جائیں گے

ذرائع کے مطابق چار سال بعد ایک بار پھر آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کیے گئے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ سالانہ بورڈ امتحانات کا آغاز 5 مارچ سے ہوگا، جبکہ (پیکٹا) نے امتحانات کے انعقاد کے لیے شیڈول تیار کر لیا ہے اور انتظامی امور کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
حکام کے مطابق صوبے بھر میں ایک ہی پیٹرن کے تحت امتحانات منعقد کیے جائیں گے تاکہ شفافیت اور یکسانیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ امتحانی مراکز، نگرانی اور دیگر انتظامات کے لیے متعلقہ اداروں نے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ امتحانات کی بحالی کا مقصد تعلیمی معیار کو بہتر بنانا اور طلبہ کی تعلیمی جانچ کو مؤثر بنانا ہے۔



















