ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ملتان نے خصوصی کاؤنٹرز کا قائم کردیا

ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ملتان نے مجاز اتھارٹی کے احکامات کی تعمیل میں سابقہ آئیڈیل کالج آف سائنس اینڈ کامرس (بوائز اینڈ گرلز) ملتان کے طلباء و طالبات کی فیس ویریفکیشن اور بیان حلفی جیسے معاملات کو نمٹانے کی غرض سے شعبہ انٹرمیڈیٹ میں چار خصوصی کاؤنٹرز قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ کاؤنٹرز 19 فروری 2026 تک صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک باقاعدگی سے کام کریں گے، کاؤنٹر نمبر ایک پر باقر علی تاتاری (ٹی سپروائزر) جبکہ ان کے نائب قاصد عثمان کریم ہوں گے، کاؤنٹر نمبر 2 پر پرویز خان (اسٹنٹ) اور ان کے نائب قاصد عثمان کریم، کاؤنٹر نمبر 3 پر محمد ندیم قریشی (PSMO) اور ان کے نائب قاصد محمد فہیم خورشید، جبکہ کاؤنٹر نمبر 4 پر سعید اختر (اسٹنٹ) اور ان کے نائب قاصد محمد فہیم خورشید خدمات سرانجام دیں گے۔
ان تمام کاؤنٹرز پر کام کرنے والے اہلکاران کی نگرانی محمد مصری خان (سپرنٹنڈنٹ) کریں گےبورڈ انتظامیہ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ کاؤنٹرز پر سیکیورٹی گارڈ کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے تاکہ طلباء کو فراہم کی جانے والی سہولیات میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔
اس سلسلے میں باقاعدہ آرڈر جاری کر دیا گیا ہے۔



















