Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاور سیکٹر کے ملازمین کو بھی عید بونس دینے کی منظوری

ہائیڈرو یونین کے سربراہ خورشید احمد خان نے وفاقی سیکرٹری انرجی علی رضا بھٹہ سے ملاقات کی، اور ان سے درخواست کی کہ کرونا کی موجودہ صورتحال اور سالہا سال سے بھرتی نہ ہونے کے باعث ڈسکوز کے ملازمین اتنے برے حالات میں محکمہ بجلی اور ملک وقوم کی خدمت کررہے ہیں اور چونکہ مہنگاٸی میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے ایسے میں مزدوروں کی گزر اوقات انتہاٸی مشکل سے ہورہی ہے۔

ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ محکمہ بجلی کے ملازمین کو عید کے موقع پر ایک اضافی تنخواہ دی جاٸے جسے وفاقی سیکرٹری نے منظور کرتے ہوٸے عید بونس دینے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وہ تمام ڈسکوز کے بورڈ اآف ڈاٸریکٹر کو ہداءیت کرینگے کہ وہ فوری طور پر بونس کی منظوری دیں جس پر وفد نے انکا شکریہ ادا کیا۔

وفد میں قاٸد مزدور خورشید احمد خان ۔ ریجنل چیٸرمین أٸیسکو جاوید اقبال بلوچ۔ طارق نیازی اور ریجنل سیکرٹری لیسکو مظفر متین کمبوہ شامل تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button