Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی میں کتاب میلہ ختم ہوگیا

ویمن یونیورسٹی میں جاری چار روزہ کتاب میلہ اختتام پذیر ہوگیا، چار روز جاری رہنے والے کتاب میلے میں طالبات اور اساتذہ نے خصوصی دلچسپی لی،ملک بھر سے بہترین پبلیشرز نے اپنی کتب کی نمائش کی انہوں نے طالبات کےلئے خصوصی رعایت کابھی اہتمام کیا گیا تھا۔

نمائش میں دیگر اداروں کے لائبریرین جن میں شہناز بتول اور محمد آصف نے بھی شرکت کی، اور ویمن یونیورسٹی کے لائبریری ڈیپارٹمنٹ کی اس کاوش کو سراہا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر قمر رباب (رجسٹرار) نے کہا کہ کتب کا میلہ ایک روایت ہے جو ویمن یونیورسٹی میں برسوں سے جاری ہے، اس سے طالبات کو نئی کتب تک رسائی ملتی ہے آئی ٹی اور سوشل میڈیا کے اس دور میں بھی کتاب کی اہمیت کم نہیں ہے ۔
اس لئے یونیورسٹی انتظامیہ کتاب میلے کا اہتمام باقاعدگی سے کرتی ہے اور آئندہ بھی اس روایت کو جاری رکھا جائے گا۔

ڈاکٹر عدیلہ سعد ( چیئرپرسن لائبریری کیمٹی) نے کہا کہ ہم اپنے طالبات کی کتابوں کے ساتھ دوستی کو مضبوط کرنے کے لیے اپنی سطح پر پوری کوشش کر رہے ہیں ، کیونکہ ہمارا پختہ یقین ہے کہ کتابیں انسان کی بہترین دوست ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لائبریر سممیہ خالد نے کہا کہ کتابیں ہمارے دماغ اور روح کو منور کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں، اس لیے ہمیں اپنی نوجوان نسل میں کتاب پڑھنے کی عادت ڈالنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

اس موقع پر لائبریرین گل ناز، سمیرا رسول بھی موجود تھیں۔

آخر میں شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقیسم کیے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button