Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

جمیل کامران کی کتاب کی رونمائی

کسی بھی کھیل کی ترقی اسی وقت قابل عمل میں آتی ہے جب اس سے وابستہ افراد کو اس کے قوانین پر مکمل عبور حاصل ہو، پاکستان میں بیس بال کے آغاز سے ہی مرحوم خاور شاہ کے کی سرپرستی میں محمد جمیل کامران نے اس کھیل کے فروغ کا بیڑہ اٹھایا تھا اور وہ آج تک اسی مشن کی تکمیل کے لیے کوشاں ہیں۔
بیس بال کے قوانین پر مشتمل ان کا دوسرا ایڈیشن ان کی بیس بال کے فروغ کے لیے بہترین کاوش ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر حمود لکھوی صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال نے ای لائبریری سپورٹس کمپلیکس ملتان میں محمد جمیل کامران انٹر نیشنل بیس بال ایمپائر کی تحریر کردہ کتاب بیس بال کے قوانین کی جلد دوئم کی تقریب رونمائی سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب رانا ندیم انجم ڈی او سپورٹس ملتان عطا الرحمن خان امریکہ سے آئے ہوئے انٹر نیشنل بیس بال ایمپائر عبد القادر شرقی سیکرٹری بیس بال فیڈریشن طاہر محمود راجہ صدر بہاولپور ڈویژن امین عباسی مبشر ہارون سیکرٹری جنرل ڈیرہ غازیخان بیس بال ایسوسی ایشن امجد رزاق بھٹہ سرفراز احمد ظفر حسین وڑائچ ظفر شیروانی اور بیس بال سمیت دیگر کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔

محمد جمیل کامران نے کتاب کے بارے میں بتایا کہ وقت کے ساتھ ساتھ قواعد و ضوابط میں تبدیلی آتی رہتی ہے، اس کتاب کے ایڈیشن میں بیس بال کے جدید قوانین بیان کیے گئے ہیں تاکہ بیس بال کے آفیشلز اور کھلاڑی اس سے مستفید ہوسکیں۔

رانا ندیم انجم نے کہاکہ اس کھیل کی بہتری کے لیے اس کتاب کا تحریر ہونا قابل تحسین ہے جمیل کامران کو ان کی اس تصنیف کی اشاعت پر مبارکباد ہیش کرتا ہوں

عطا الرحمن خان نے کہاکہ مصنف محمد جمیل کامران کی اس کاوش سے پاکستان میں بیس بال کو مذید فروغ حاصل ہوگا اور عالمی سطح پر پاکستان کی بیس بال کی رینکنگ میں خاطر خواہ اصافہ ہوگا ۔

عبد القادر شرقی نے کہاکہ سیکھنے اور پڑھنے کا عمل زندگی بھر ساتھ رہتا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ آپ جو بھی سیکھیں یا پڑھیں اس کو مثبت انداز تک دوسروں تک پہنچائیں تاکہ سب اس سے مستفید ہوسکیں۔

امین عباسی نے کہا کہ پاکستان اور جنوبی پنجاب میں جمیل کامران کی رہنمائی بیس بال کے کھلاڑیوں کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث بنی ہے تقریب کے آخر میں معزز مہمانوں کو سووئنیر دیے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button