Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سرکاری سکولوں میں نئے داخل ہونے والے ہزاروں طالبعلم کتابوں سے محروم

مختلف سرکاری سکولوں میں نئے داخل ہونے والے ہزاروں طالبعلم کتابوں سے محروم، سوا لاکھ کتابوں کی فوری ضرورت ،سٹوڈنٹس بازار سے کتابیں خریدنے پر مجبور ہوگئے۔

بتایا گیا ہے کہ سکولوں میں نئے داخل ہونے والے بیشتر طالب علموں کیلئے مختلف جماعتوں کی کتابیں ہی موجود نہیں ہیں۔

پرائمری سکولوں میں نرسری ،پریپ ،پہلی، دوسری، چوتھی اور پانچویں جماعت کی بیشر کتابیں شارٹ ہیںں۔

ایلیمنٹری سکولوں میں چھٹی ،ساتویں اور آٹھویں جماعت کے نئے نصاب کی تاحال دستیابی بھی ممکن نہ بنائی جاسکی۔

اس کے علاوہ ہائی سکولوں میں بھی نہم ودہم کی کمپیوٹر، کیمسٹری ، میتھ اور بائیو کی کتابیں دستیاب نہیں ہیں۔

سکولوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو کتابوں کی ڈیمانڈ بھجوا دی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button