Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا: شعبہ باٹنی انٹرنشینل کانفرنس کی میزبانی کے لئے تیار

زکریا یونیورسٹی کے شعبہ باٹنی کے زیر اہتمام تین روز انٹرنیشنل کانفرنس 28 اکتوبر سے شروع ہوگی، جس کا عنوان "پودوں کے سائنسدانوں کی 9ویں بین الاقوامی 18ویں قومی کانفرنس- _فوڈ سیکورٹی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پودوں کے تنوع کو سرمایہ کاری” رکھا گیا ہے، جس کےلئے تیاریاں شروع کردی گئیں ۔

چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر سیما محمود کا کہنا ہے کہ باٹنی ڈیپارٹمنٹ زکریا یونیورسٹی ملتان کا ایک اہم حصہ ہے، جسے 1984ء میں قائم کیا گیا۔ اس شعبے کے اساتذہ اپنی علمی قابلیت، مہارت اور انتھک محنت کی وجہ سے مقامی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنا ایک منفرد مقام رکھتے ہیں، پودوں کی تحقیقات میں شعبے کی کامیابیوں کی وجہ سے سال 2023ء میں اسے انسٹیٹیوٹ آف پیور اینڈ اپلائیڈ بائیالوجی سے الگ کر کے ایک الگ شعبے کا درجہ دے دیا گیا۔

اس شعبے کے تحقیقی نتائج ملکی اور غیر ملکی جرائد، اداریے اور کتب میں شائع ہوتے ہیں، جو نہ صرف سائنسی کمیونٹی کے لیے بلکہ عام لوگوں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔ یہ تحقیق پودوں کی بہتر نشوونما اور خوراک کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتی ہے، جو انسانی بقا کے لیے بنیادی ضرورت ہےاس کانفرنس کا اصل مقصد ہے پودوں کی خاص طور پر فصلوں کی پیداواری صلاحیتوں کی بہتری اور فوڈ سیکیورٹی کی اہمیت کوسامنے لانا ہے۔ اس کانفرنس میں پودوں سے متعلق مختلف تحقیقی نتائج پیش کیے جائیں گے۔

اس کانفرنس میں اساتذہ، سائنسدان ، طلبا و طالبات کے ساتھ ساتھ صنعتی ، تجارتی ، کاروباری ، زرعی ، حکومتی اور سول سوسائٹی کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

امید کی جاتی ہے کہ یہ کانفرنس قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی سفارشات پیش کر کے پودوں کی، فصلوں کی بہترین تحقیق اور فوڈ سیکیورٹی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button