Breaking NewsInternationalتازہ ترین
مشرقی لندن میں مسلح ملزمان نے باکسر عامر خان کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا
عالمی باکسنگ چیمپئن عامرخان لندن میں گن پوائنٹ پر لٹ گئے، عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ لندن میں بندوق کی نوک پر لوٹے جانے کا درد ناک تجربہ شیئر کیا ہے۔
برطانوی باکسنگ اسٹار نے بتایا کہ میں مشرقی لندن کے علاقے لیٹن میں سڑک کراس کررہا تھا کہ 2 آدمی دوڑتے ہوئے میرے پاس آئے اور میرے چہرے پر بندوق رکھ کر گھڑی چھین لی۔
عامرخان کا مزید کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے واردات کے دوران میری اہلیہ فریال مجھ سے چند قدم پیچھے تھیں، میں اوراہلیہ بلکل محفوظ رہے۔
خیال رہے باکسر عامر خان نے 2013 میں فریال مخدوم سے شادی کی تھی، عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال3 بچے ہیں۔