Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سات روزہ اسکاوٹ شاہین لیڈر کورس کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں پنجاب بوائے سکاوٹ ایسوسی ایشن کے تعاون سے سات روزہ اسکاوٹ شاہین لیڈر کورس کا انعقاد کیا گیا۔
سات روزہ کیمپ میں نوجوان طلباء و طالبات کی لیڈر شپ، ابتدائی طبی امداد، شہری دفاع، کیمپنگ، ہائی کنگ اور مختلف حادثات میں رضاکارانہ امداد فراہم کرنے کے متعلق تربیت فراہم کی گئی۔
کیمپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)تھے۔
پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکاوٹنگ کا بنیادی مقصد ہی نوجوانوں کو ایسی مدد فراہم کرنا ہے کہ وہ اپنی پوری جسمانی، ذہنی، روحانی، اور سماجی صلاحیتو ں کو اجاگر کر کے ایک بہترین فرد اور ذمہ دارشہری بن کر مقامی اور بین الاقوامی سظح پر اپنا موثر کردار اور اصلاح معاشرے کے لیئے کام کر سکیں۔
صوبائی سیکرٹری پنجاب سکاوٹ ایسو سی ایشن طارق قریشی نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ سکاوٹنگ کا آغاز یکم اگست 1907کو لندن جزیرہ براوئں سی میں سکاوٹ تحریک کے بانی لارڈ بیڈن ہاول نے مختلف معاشی طبقات زندگی کے نوجوانوں کو اکٹھا کیا۔ ان نوجوانوں نے اپنے خیمے تیار کیئے۔ بیرونی فضا میں زندگی گزارنے کی صلاحیتیں سیکھیں نوجوانوں نے جزیرے کے ارد گرد رہنے والے اشخاص سے اپنے تجربات پر تبادلہ خیال کیا، اور ان کی مدد کی اور معاشرتی خدمات سر انجا م دیں۔
مزید سکاوٹس کورس کے کامیاب انعقاد پر یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں اس طرح کی سر گرمیوں کے انعقاد پر زور دیا۔پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ نے سکاوٹس ٹرینگ میں ویمن یونیورسٹی ملتان، فیصل آباد زرعی یونیورسٹی، محمد بن قاسم سکاوٹس اوپن گروپ ملتان، اسماعیلی اسکاوٹس اوپن گروپ راولپنڈی کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر شفقت سعید، ڈاکٹر تنویر احمد، ڈاکٹر عثمان جمشید، ڈاکٹر عمر اعجاز، ڈاکٹر عامر بختاور سمیت دیگر یونیورسٹی کے اسٹاف اور سکاوٹس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button