Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

براوو چیس چیمپیئن شپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

اسلام آباد چیس ایسوسی ایشن (آئی سی اے) کے زیرِ اہتمام براوو چیس چیمپیئن شپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی، جس میں ممتاز شطرنج کھلاڑیوں نے سات راؤنڈز پر مشتمل سوئس لیگ فارمیٹ میں 15+10 کے وقت کے کنٹرول کے تحت اعلیٰ معیار کے مقابلے پیش کیے۔

اوپن کیٹیگری میں نیشنل ماسٹر لیاقت علی نے پہلی، سلمان علی خان نے دوسری اور مصور کاکڑ نے تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ انڈر 15 کیٹیگری میں زید محمد عاصم اول، میکائیل شعیب دوم اور فرقان مغل سوم رہے۔

اس موقع پر آئی سی اے کے جنرل سیکرٹری شہزادہ خرم نے براوو فوڈز اور اس کے مینیجر محمد کاشف کی شطرنج کے فروغ میں شاندار معاونت اور بہترین کوآرڈینیشن کو سراہا، جب کہ ایسوسی ایشن کے مشیر راجہ گوہر اقبال نے اسے مئی 2025 کے انتخابات کے بعد آٹھواں مسلسل کامیاب ٹورنامنٹ قرار دیتے ہوئے انتظامی ٹیم کی محنت اور مؤثر منصوبہ بندی کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔

ایونٹ صدر علیم اختر، سینئر نائب صدر منیر صادق اور نائب صدر ڈاکٹر انعم فاطمہ کی رہنمائی میں منعقد ہوا، جہاں صدر آئی سی اے علیم اختر نے شطرنج کو اسلام آباد میں فروغ دینے اور قومی و بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی تیار کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

چیمپیئن شپ میں نقد انعامات، ٹرافیاں اور اعزازات تقسیم کیے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button