Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی ملتان میں ‘بریکنگ بیریئرز’ سیمینار کا انعقاد کیا گیا

زکریا یونیورسٹی ملتان میں زکریا سپیشل کمیونٹی اور بی بی اے پانچویں سمسٹر کے تعاون سے ‘بریکنگ بیریئرز’ کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا، اس سیمینار کا مقصد معذور افراد کو درپیش رکاوٹوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور ایک جامع و بااختیار معاشرے کے قیام کو فروغ دینا تھا۔
سیمینار میں وائس چانسلر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز پروفیسر ڈاکٹر محمد فواد رسول، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالعزیز، اور ڈیزیبلیٹی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر جاویریہ عباس نے خصوصی شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر معذور افراد کے حقوق، ان کی شمولیت، اور تعلیمی و سماجی مواقع پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
سیمینار میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اساتذہ اور بڑی تعداد میں طلبہ نے بھی بھرپور شرکت کی۔




















