زکریا یونیورسٹی میں بریسٹ کینسر بارے لیکچر کا اہتمام
ڈاکٹر قرۃ العین ہاشمی ماہر امراض کینسر( مینار اٹامک انرجی کمیشن ملتان) نے طالبات کو بریسٹ کینسر بارے لیکچر دیا ، لیکچر کا اہتمام بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز اور ڈیپارٹمنٹ آف فارمیسی پریکٹس نے کیا تھا۔
ڈاکٹر قرۃ العین ہاشمی نے طالبات کو بریسٹ کینسر کے خود تشخیص کے طریقے کے بارے میںآگاہی فراہم کی۔
ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر نے طالبات پر زور دیا کہ بریسٹ کینسر کے ابتدائی تشخیص کے طریقے کو خود بھی سیکھیں اور دوسری طالبات کو بھی آگاہ کریں۔
ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر محمد فواد رسول نے ڈاکٹر قرۃ العین ہاشمی کا بریسٹ کینسر کے بارے طالبات کو آگاہی دینے پر شکریہ ادا کیا، اور طالبات کو بریسٹ کینسر کے ڈیتھ ریٹ سے آگاہ کیا۔
ڈاکٹر انیس الرحمن ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز اور ڈاکٹر بشری ناصر اسسٹنٹ پروفیسر فیکلٹی آف فارمیسی، ڈاکٹر عنبرین ، ڈاکٹر فیصل عثمان اور ڈاکٹر ماجد عزیز بھی موجود تھے۔