Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

بریٹین سکول کی سالانہ تقریبات کا آغاز ہوگیا

بریٹین انٹرنیشنل سکول سسٹم کے زیراہتمام 24ویں سالانہ تقسیم انعامات کی رنگا رنگ تقاریب کا آغاز ہو گیا۔ملتان آرٹس کونسل میں یہ تقاریب تین جنوری تک جاری رہیں گی۔

14روزہ تقاریب کے پہلے روز بریٹین انٹرنیشنل کے الاول کیمپس کے ہونہار طلبہ کیلئے سالانہ تقریب تقسیم انعامات سجائی گئی، جس میں طلبہ نے ٹیبلوز سمیت دیگر غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا ۔

جس میں جذبہ حب الوطنی کو اجاگر اور تعمیر وطن کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔

چیئرمین بریٹین گروپ آف سکولز اینڈ کالجز جاوید اقبال، ڈائریکٹر اپریشنز مسز ثوبیہ خلیل، ڈائریکٹر فنانس ثاقب یونس ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مسز جویریہ شاہد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مسز سعدیہ عامر اور مہمانان خصوصی ایس ایس پی ریجنل انویسٹی گیشن ملتان راؤمحمد ندیم شاہداور پروفیسر طاہر پرویز نے طلبہ کی شاندار تعلیمی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان میں انعامات تقسیم کیے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلبہ ہمارے روشن مستقبل کی نوید ہیں، اور یہ ان شائاللہ زیور تعلیم سے آراستہ ہو کر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button