Breaking NewsSportsتازہ ترین
برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی قذافی اسٹیڈیم میں ملاقات
ملاقات میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ سیریز کی میزبانی کے لیے پرجوش ہیں، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے رواں سال دو مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے، چیرمین پی سی بی
برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کےمابین قذافی اسٹیڈیم میں ملاقات، جس میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع چئیرمن پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ انگلش فینز اور کرکٹ ماہرین دونوں ٹیموں کے مابین سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے پاکستان آنا چاہتے ہیں، رمیز راجہ
کرکٹ ہمارے خون میں ہے، یہ کھیل دونوں ممالک کو جوڑتا ہے، برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان 75 سالہ دوستی کا بھی جشن منارہے ہیں۔
دونوں ممالک کی عوام کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔



















