Breaking NewsNationalتازہ ترین
چیس ایسوسی ایشن آف پنجاب کے فنانس سیکرٹری کو بڑا صدمہ

چیس ایسوسی ایشن آف پنجاب کے فنانس سیکرٹری احسان الحق کو عید پر بڑا صدمہ سہنا پڑا، احسان الحق کے بڑے بھائی ہارٹ اٹیک کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے۔
مرحوم صاحب فراش تھے مگر دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا، مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
ترجمان سی اے پی نے کہا کہ چیس ایسوسی ایشن آف پنجاب احسان الحق کے غم میں برابر کی شریک ہے ، صدر ڈاکٹر نعیم روف ، جنرل سیکرٹری راجہ گوہر او ر تمام عہدیدار اس صدمہ عظیم میں جناب احسان کے ساتھ ہیں اور مرحوم کے لئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی منزلیں آسان فرمائے اور اپنی جوار رحمت میں جگہ دے۔



















