Breaking NewsNationalتازہ ترین
بجٹ نے ملازمین کی عید خراب کردی
بجٹ کی بھول بھلیوں نے اساتذہ اور دیگر سرکاری ملازمین کی عید خراب کردی۔
تفصیل کے مطابق بجٹ 2023-24 میں حکومت نے 30 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا مگر جو نوٹیفکیشن سامنے آیا ہے اس کے مطابق یہ تنخواہوں کا تیس فیصد ایڈہاک ریلیف ہے، وہ ابتدائی بنیادی تنخواہ کا تیس فیصد ہے ۔
رواں تنخواہ کا نہیں، جو سکیل کی انتہا کو چھونے والے ملازمین کی تنخواہوں کا صرف بارہ سے پندرہ فیصد تک ہے اور مہنگائی کی شرح سے دیکھا جائے تو مہنگائی کا ایک چوتھائی ہے تو ان کی ساری خوشیاں گہنا گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہاتھ دکھا دیا پینشنرز تو رو رہے تھے اب سارے حاضر سروس بھی روئیں گے۔
مہنگائی کا ایک اور طوفان آنے والا ہے مگر حکومت کے اللے تللے ختم نہیں ہورہے، مگر ملازمین پر ظلم ستم جاری ہے ، جس کے خلاف جلد احتجاج کیا جائے گا۔