Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بلڈنگ میٹریل کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے:آر پی او

ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض نے ڈی پی او آفس خانیوال میں خانیوال کے حلقہ پی پی 206 کے ضمنی انتخاب کے حفاظتی اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی ڈی پی او سید ندیم عباس نے بریفنگ دی۔
ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض نے کہا کہ ووٹرز کو حق رائے دہی کے آزادانہ استعمال کو یقینی بنایا گیا ہے پولنگ اسٹیشنز پر کسی کو پولنگ کے عمل میں مداخلت کے اجازت نہیں دی جائے گی۔
183 پولنگ سٹیشنز پر تقریبا 2793 تعینات پولیس افسران کو ان کی ذمہ داریوں بارے بریف کر دیا گیا ہے ۔
رینجرز اور دیگر ادارے بھی پر پرامن ماحول کے لیے موجود رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلڈنگ میٹریل کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور پولنگ کے آغاز سے لے کر نتائج کے اعلان تک تمام پولیس افسران اپنی جائے ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کس بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل مرتب جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button