Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

قومی کی 9 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر 16 اکتوبر کو ضمنی انتخابات ہوں گے

قومی اسمبلی کی 9 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پرضمنی انتخابات میں اب پولنگ 9 کے بجائے 16 اکتوبرکو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 157 ملتان، پی پی 139شیخوپورہ، پی پی 209 خانیوال اور پی پی 241 بہاولنگر میں ضمنی انتخابات میں پولنگ کیلئے 9 اکتوبر طے تھی، تاہم عدالتی فیصلے کے بعد اب ان حلقوں میں بھی 16 اکتوبر کو پولنگ ہوگی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 9 اکتوبر کو ممکنہ طورپرعید میلادالنبی ﷺ ہونے پر پولنگ کی تاریخ تبدیل کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق وزارت داخلہ کے حکام کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے 8 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں بھی 16 اکتوبر کو پولنگ ہوگی۔

ان حلقوں میں این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے45 کرم، این اے 108فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے237 ملیر اور این اے 239 کورنگی کراچی شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button