Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے سیکورٹی آفیسر کی ہم خیال عملے پر نوازشیں، ٹک ٹاک پر وائرل ہوگئے

زکریا یونیورسٹی کے نئے تعینات ہونے والے سیکورٹی آفیسر مرید عباس ہانسلہ بھی ٹک ٹاک کے شوقین نکلے، اپنے ہم خیال اور گروپ کے سیکورٹی گارڈز کو رعایت دیتے ہوئے یونیفارم سے مبرّا قرار دےدیا اور اپنے دفتر میں محفل جمالی، جس کی ٹک ٹاک بھی بنائی گئی جو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے سکیورٹی آفیسر اپنے گروپ کے سکیورٹی گارڈز کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف ہیں، ان سیکورٹی گارڈز میں نذر چھینہ، احسن اوبھایا، طارق پڑھییار، جبران خان، مختیار کھیڑا، لیاقت راں اور ڈرائیور ندیم بلوچ ہیں۔

سارا عملہ سیکورٹی پوسٹیں چھوڑ کر سی ایس او کے ساتھ بغیر یونیفارم کے بیٹھا خوش گپیوں میں مصروف ہے۔

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد یونیورسٹی حلقوں نے وائس چانسلر کو شدید تنقید کانشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ جب سیاسی افراد کی تعیناتی کی جائے گی تو ایسے ہی مناظر دیکھنے کو ملیں گے جبکہ سیکورٹی کایہ عالم ہے کہ چوری کی وارداتیں رکنے کانام نہیں لے رہی ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button