Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی اور نشتر یونیورسٹی کے اشتراک سے پری کانفرنس ورکشاپ کا انعقاد

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف فارمیسی پریکٹس نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے اشتراک سے 22 ویں سالانہ کانفرنس آف میڈیکل مائیکرو بیالوجی اینڈ انفیکشن ڈیزیزز سوسائٹی آف پاکستان کے تحت پری-کانفرنس ورکشاپ کا کامیاب انعقاد کیا۔ ورکشاپ کا عنوان:”فارماسسٹ بطور اسٹیوارڈز: اینٹی مائیکروبیل پریکٹسز کو بہتر بنانا” تھا۔

پروفیسر ڈاکٹر اصغر جاوید، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ آف پیتھالوجی اور ڈین فیکلٹی آف بیسک میڈیکل سائنسز نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے بطور مہمانِ خصوصی اس ورکشاپ میں شرکت کی، ورکشاپ میں جدید ترین اے آئی پر مبنی طریقوں پر روشنی ڈالی گئی تاکہ اینٹی مائیکروبیل ریزیڈنسی کے چیلنج سے نمٹا جا سکے، اور اینٹی بیکٹیریلز کے محفوظ اور مؤثر استعمال کو فروغ دیا جا سکے۔

اس موقع پر ملکی اور بین الاقوامی اسپتالوں سے تعلق رکھنے والے کلینیکل فارماسسٹ نے اپنے اینٹی بایوٹک ایڈمنسٹریشن کے تجربات شیئر کیے اور ایسے اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا جو اسپتالوں میں اے ایم آر کے خلاف بہتر حکمت عملی اپنانے میں مدد دے سکتے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر اصغر جاوید نے ڈیپارٹمنٹ آف فارمیسی پریکٹس کے ساتھ مل کر نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں اینٹی بائیوٹک اسٹیوارڈشپ پروگرام شروع کرنے میں دلچسپی ظاہر کی، جو اینٹی بایوٹک کے مؤثر استعمال میں ایک بڑا سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔

انہوں نے ورکشاپ کوبین الشعبہ جاتی تعاون سائنسی بنیادوں پر مبنی اینٹی مائیکروبیل حکمت عملی اور فارماسسٹ کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button