Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

فیکلٹی آف فارمیسی کے شعبہ فارماسیوٹیکس کے سکالرز ساجد مجید اور شازیہ بتول کےلئے پی ایچ ڈی ڈگری کی سفارش

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان فیکلٹی آف فارمیسی کے شعبہ فارماسیوٹیکس کے پی ایچ ڈی سکالرز ساجد مجید اور شازیہ بتول کے مجلسی دفاع کا انعقاد کیا گیا۔
سکالر ساجد مجید کو انسانی جسم سے زہریلے مادے جذب کرنے والے مقناطیسی ذرات بنانے پر پی ایچ ڈی کی ڈگری دی گئی، جبکہ شازیہ بتول کے مقالے کا عنوان کلر تھرومائسس کے مسلسل جاری رہنے والے بیٹ شکم مائیکرو بیسڈکی تشکیل اور خصوصیات تھا۔
سکالر ساجد مجید کے سپروائزر ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد حنیف، جبکہ بیرونی ممتحن ڈاکٹر ستار بخش تھے۔ اسی طرح شازیہ بتول کے سپروائزر ڈاکٹرمحمد سہیل ارشد، اور بیرونی ممتحن ڈاکٹر ستار بخش تھے۔
اس موقعہ پر ڈین پروفیسرڈاکٹر محمد عزیر، چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سید نثار حسین شاہ ، ڈاکٹر محمد حنیف ، ڈاکٹر محمدسہیل اشد ، ڈاکٹر خضر عباس ، ڈاکٹر فیضل، نبیلہ امیر ، حفضہ لطیف ، محمد عظیم ، عثمان عابد اور طلباء طالبات کی کثیر تعدادموجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button