Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کا لیکچرار اسلام آباد میں شہریوں سے فراڈ کرتا ہوا پکڑا گیا، پولیس نے اسلحہ بھی برآمد کرلیا، ویڈیو وائرل ہوگئی

زکریا یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے لیکچرار خرم شہزاد نے اسلام آباد کے علاقے چھتر میں چھ دکانداروں سے ڈیجیٹل فراڈ کیا اور اپنے موبائل سے ادائیگیاں کی مگر یہ رقم دکانداروں کے اکاونٹ میں نہیں جاتی تھی۔

خرم شہزاد دوسرے روز بھی اس علاقے میں فراڈ کررہا تھا کہ شہریوں نے پکڑا لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کردیا۔


پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کا عکس

دوسری طرف پولیس کی طرف سے دی گئی ایف آئی آر میں سنگین الزامات لگائے گئے پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مخبر نے اطلاع دی تھی کہ ایک شخص جو کہ عادی نو سرباز ہے اور وارداتیں وغیرہ بھی کرتا ہے جو کہ اس وقت مسلح باسل جیلانی گراونڈ نزد قبرستان کے قریب موجود ہے اگر بر وقت ریڈ کیا جائے تو کامیابی یقینی ہے، جس پر پولیس اہلکار جیلانی گراؤنڈ نزد قبرستان پہنچے تو ایک شخص جو کہ پہلے سے وہاں موجود تھا پولیس پارٹی کو دیکھ کر بھاگنے لگا جسکو مناسب حکمت عملی سے قابو کر لیا گیا۔

گرفتاری کی ویڈیو ملاحظہ فرمائیں ۔

ملزم نے اپنا نام سید خرم شہزاد ولد سید ریاض حسین ساکن سٹاف کالونی زکریا یونیورسٹی بوسن روڈ ضلع ملتان بتایا، مذکورہ کی حسب ضابطہ تلاشی عمل میں لانے پر پینٹ کی دائیں سائیڈ میں اڑیسہ ہوا پسٹل 30 بور برنگ سیاہ بر آمد ہوا جو ان لوڈ کرنے پر میگزین سے 2 ضرب زندہ روند بر آمد ہوئے جبکہ دائیں جیب سے مبلغ 21200 روپے بھی برآمد ہوئے اور کارروائی کےلئے تھانے بند کردیا گیا۔

زکریا یونیورسٹی نے بھی خرم شہزاد کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے، دوسری طرف دکانداروں کی طرف سے خرم کو پولیس کے حوالے کرنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جو تعلیمی حلقوں میں وائرل ہورہی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button