زکریا یونیورسٹی : لیہ کیمپس کے اساتذہ اور ملازمین چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم
اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض اور جنرل سیکریٹری اے ایس اے اور مرکزی نائب صدر فپواسا انجینئر ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی آفیسر یونین کے صدر رانا جنگ شیر ایمپلائز یونین کے صدر صفدر ملک اور جنرل سیکٹری رانا مدثر نے اپنے مشترکہ بیان میں پنجاب گورنمنٹ کی بے حسی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ۔
یاد رہے کہ بہاء الدین زکریا لیہ کیمپس کے ملازمین اور اساتذہ کو پنجاب گورنمنٹ نے لیہ یونیورسٹی میں ایک سال کے لئے ڈیپوٹیشن پر تعینات کیا تھا ، مگر پنجاب گورنمنٹ نے ابھی تک لیہ یونیورسٹی کے ٹریژرر کی تقرری نہیں کی ، جس سے یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار ہے ،اور اساتذہ اور ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی چار ماہ سے نہیں ہوسکی ۔
بلکی عدم ادائیگی پر واپڈا نے بجلی بھی کاٹ دی ۔
اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن بہاء الدین زکریا اور ایمپلائیز یونین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بہاء الدین زکریا کے اساتذہ اور ملازمین کو فی الفور بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی میں ضم کیا جائے، بصورت دیگر احتجاجی تحریک چلائی جائے گی ۔