زکریا یونیورسٹی کے قیام کے 50 سال، تقریبات کے انعقاد کےلئے 17 رکنی کمیٹی تشکیل

زکریا یونیورسٹی اس وقت معاشی بحران کا شکار ہے جبکہ داخلوں کی شرح بھی سست روی کا شکار ہے۔ تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی میں بھی مشکل پیش آرہی ہے، ایسے میں وائس چانسلر نے 50 سالہ تقریبات کی منصوبہ بندی اور انعقاد کے لیے 17 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو تقریبات کے انعقاد کےلئے اقدامات کرے گی۔
جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے کنوینئر ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ماس میڈیا پروفیسر ڈاکٹر طاہر محمود ہوں گے جبکہ ممبران میں پروفیسر ڈاکٹر حسن بچہ، پروفیسر ڈاکٹر عمران جاوید، پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر پروفیسر ڈاکٹر سفینہ ناز، پروفیسر ڈاکٹر عبد الستار ملک، پروفیسر ڈاکٹر فواد رسول، ڈاکٹر آسیہ ذوالفقار، ڈاکٹر صوفیہ عمر، ڈاکٹر سیرت فاطمہ، ڈاکٹر عبدالرشید، ڈاکٹر مظفر حمید ، ڈاکٹر انعم رانی، کنٹرولر امتحانات ، رجسٹرار ، خزانہ دار شامل ہوں گے جبکہ سیکرٹری ڈپٹی ڈی ایس ڈاکٹر باسط ندیم ہوں گے ۔




















