Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے 7 پی ایس کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں تعینات پرسنل سیکرٹریز (پی ایس) کو پنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی، جس کے تحت گریڈ 17 میں پانچ سالہ سروس مکمل کرنے والے پی ایس افسران کو اگلے گریڈ میں اپ گریڈ کیا جاتا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ترقی پانے والے افسران میں گل محمد شاہ، ذوالفقار علی نقوی، فیصل اکرم، محمد عارف، طارق محمود، اختر رسول اور خلیل احمد شامل ہیں، ان افسران نے بطور پی ایس گریڈ 17 میں اپنی پانچ سالہ سروس مکمل کی، جس کے بعد انہیں گریڈ 18 میں ترقی دی گئی۔

آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ترجمان نے اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام حکومتِ پاکستان کے قواعد و ضوابط کے عین مطابق ہے، یہ اپ گریڈیشن سروس اسٹرکچر کی بہتری اور افسران کی پیشہ ورانہ حوصلہ افزائی میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔

وائس چانسلر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال اور رجسٹرار اعجاز احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حکومتی فیصلے پر بروقت عملدرآمد یقینی بنایا جو انتظامیہ کی جانب سے قواعد کے مطابق ترقی دینا ادارے میں شفافیت اور میرٹ کے فروغ کا مظہر ہے، جس سے افسران میں اعتماد اور پیشہ ورانہ عزم مزید مضبوط ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button