Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کی حلف برداری تقریب میں ہنگامہ، سٹیج پر احتجاجی اساتذہ کا قبضہ۔۔۔فوٹیج صرف "ڈی رپورٹرز” پر

اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے تقریب میں اساتذہ کا ہنگامہ ، دست وگریباں ہوتے ہوتے رہ گئے۔

Play

جمعرات کی شب ہونے والی اے ایس اے کی تقریب میں اس وقت ہنگامہ کھڑا ہوگیا جب اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد ریاض نے تقریر کے دوران یونیورسٹی کی فی میل ٹیچر کے آفس کوتالے لگانے کی بات کی تو ڈین سوشل سائنس ڈاکٹر عمران شریف کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا، جس کے بعد اپوزیشن کے دیگر اساتذہ نے احتجاج شروع کردیا ،اور ہنگامہ آرائی کے دوران اساتذہ سٹیج پر چڑھ گئے اور مائیک پر خطاب شروع کردیا۔

جس پر ڈائریکٹر فوڈ سائنس ڈاکٹر سعید اختر، ڈاکٹر مقرب اکبر اور دیگر اساتذہ نے معاملے کو رفع دفع کروایا ، جس کے بعد تقریب کو دوبارہ شروع کیا گیا، جبکہ ڈاکٹر عمران شریف اوران کے ساتھی تقریب کا بائیکاٹ کرکے چلے گئے۔

اس بارے میں بزوٹاکا کہنا تھا کہ ، آج یونیورسٹی کی عزت میں جو اضافہ یو ٹی ایف نےوہ تاریخ میں نہیں ہوا ، حلف کے موقع پر باہر کے لوگوں کو بدمعاشی کے لیے بلوایا گیا انہوں کس قاعدے و قانون کے تحت کیا پھر خود کو حلیم طبیعیت کہنا بھی ڈرامہ ہے۔

آج سے پہلے اساتذہ کی ایسی بے توقیری نہیں ہوئی تھی جبکہ یوٹی ایف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تقریب میں کوئی آوٹ سائیڈر نہیں تھا جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا ہم بھی تین برس تمام باتیں برداشت کرتے رہے رہیں تنقید کا حق کسی کو چھیننے نہیں دیں گے حقیقت سب کے سامنے ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button