Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی : حکام نے سزا یافتہ طلباء کو جرمانے کی ادائیگی تک امتحان میں بیٹھنے پر پابندی لگادی

زکریا یونیورسٹی میں لڑائی جھگڑوں میں ملوث طلباء کو 20 سے 25 ہزار روپے جرمانہ کیا تھا، مگر انہوں نے تاحال جرمانے ادانہیں کئے ۔
جس پر ڈسپلن کمیٹی نے ایک بار پھر تمام شعبوں کے چیئرمینوں ، ڈائریکٹر ز ، اور سینئر موسٹ ٹیچرز کو ہدایت کی ہے کہ ایسے طلباء جن کو جرمانے کی سزا دی گئی ہے ، ان کو جرمانے کی ادائیگی تک امتحان میں نہ بیٹھنے دیا جائے ۔
ایسے تمام طلبا کو ایک ہفتے کو مزید ٹائم دیا جاتا ہے، اس لئے آئندہ ہفتے امتحان سے قبل جرمانہ وصول کرلیاجائے ، ورنہ ان کو امتحان میں نہ بیٹھنے دیا جائے ۔




















