Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا ملتان : اے ڈی پی پروگرام کے امتحانات کےلئے فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

زکریا یونیورسٹی نے اے ڈی پی پروگرام کے امتحانات کےلئے فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا۔

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے زیرانتظام ایسوسی ایٹ ڈگری آف آرٹس و سائنس (اے ڈی ا ے ؍اے ڈی ایس ) سالانہ امتحان 2022 کے لیے داخلہ فارم برائے ریگولر و پرائیویٹ امیدواران جمع کرانے کے لیے جاری شیڈول کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ آخری تاریخ 15 اپریل ، دوگنا فیس کے ساتھ آخری تاریخ 22 اپریل اور تین گنا فیس کے ساتھ آخری تاریخ 10مئی اور تین گنا فیس کے ساتھ آخری تاریخ امتحان شروع ہونے سے ایک ہفتہ قبل تک ہے اور ایسے امیدواران کا امتحانی سنٹر صرف ملتان ہوگا۔

امتحانی فیس اے ڈی اے 4000 روپے ، اے ڈی ایس کی فیس 4200 روپے ہے۔

پریکٹیکل فیس فی مضمون 1300 روپے ہوگی۔
مضمون تبدیلی 2000 روپے ہوگی۔

مزید معلومات کے لیے دفتر کنٹرولر امتحانات سے رابطہ کیاجاسکتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button