جامعہ زکریا: ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کے نتائج کا اعلان، وکٹری سٹینڈ پر طالبات براجمان
بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے اے ڈی اے ؍اے ڈی ایس اینول سسٹم ، سپلی امتحان 2021 اور سالانہ امتحان 2022 کے رزلٹ کا اعلان کردیا ہے۔
تقریب شعبہ سیاسیات کے سیمینار ہال میں منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی تھے ، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد امان اللہ نے اے ڈی اے ؍اے ڈی ایس امتحان کا رزلٹ اناؤنس کیا ۔
جس کے مطابق امتحان میں کل 30830 امیدواران نے شرکت کی ز جن میں سے 12445 امیدواران پاس ہوئے
، رزلٹ 40.37 فی صد رہا ۔
اقصی ناز رول نمبر5 2594 گورنمنٹ کالج بورے والا نے 800میں سے 706نمبر لے کر پہلی پوزیشن، رول نمبر 25736 رابعہ جمیل سر سید کالج چیچہ وطنی نے 699 نمبر لے کر دوسری پوزیشن ، جبکہ رول نمبر 28238 ام حبیبہ کنول گورنمنٹ کوڑا خان ڈگری گرلز کالج جتوئی نے 695 نمبر لے کر تیسری پوزیشن، رول نمبر 28032 سدرہ سحر گورنمنٹ گرلز کالج کوٹ ادو نے 690 نمبر لے چوتھی پوزیشن، رول نمبر 28048 طتہیر زہرہ گورنمنٹ گرلز کالج دائرہ دین پناہ نے 690 نمبر لے چوتھی پوزیشن ، رول نمبر 26612رابعہ بی بی گورنمنٹ گرلز کالج کبیر والا نے 688 نمبر لے کر پانچویں پوزیشن حاصل کی۔رول نمبر 29037 زیب النسا گورنمنٹ گرلز کالج چونگی نمبر 14ملتان نے 688نمبر لے کر پانچویں پوزیشن حاصل کی۔
اسی طرح اے ڈی اے میں رول نمبر 4218 فائزہ تحریم گورنمنٹ گرلز کالج فتح پور نے 636 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ رول نمبر 5084ثانیہ گورنمنٹ گرلز کالج کوٹ ادو نے 635 نمبر لے کر دوسری پوزیشن، رول نمبر 5418حفصہ جمیل گورنمنٹ گرلز کالج کرم داد قریشی مظفر گڑھ نے 628 نمبر لے کر تیسری پوزیشن، رول نمبر 14176محمد ساجد محمود پرائیویٹ امیدوار 627نمبر لے کر چوتھی پوزیشن، رول نمبر 2008 عفیفہ فاطمہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لڈن وہاڑی نے 625 نمبر لے کر پانچویں پوزیشن حاصل کی۔
رول نمبر 5012حفصہ حبیب گورنمنٹ گرلز کالج کوٹ ادو نے 625 نمبر لے کر پانچویں پوزیشن حاصل کی۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے پوزیشن ہولڈرز میں کیش ایوارڈ تقسیم کیے۔
کیش ایوارڈ بالتریب پہلی پوزیشن والے کو 50,000/- روپے ، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 40,000/- روپے تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 30,000/-روپے ، چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والے امیدوار کو 20,000/- روپے اور پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے کو 10,000/-روپے نقد انعامات دیے گئے ۔
اس موقع پر رجسٹرار محمد زبیر احمد خان ، ڈین ڈاکٹر محمد عزیر، ڈین ڈاکٹر عبدالرحیم ، ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات محمد اقبال، ڈپٹی کنٹرولر رانا جنگ شیر ، ڈپٹی کنٹرولر محمد نعیم ، ڈپٹی کنٹرولر حبیب احمد اسسٹنٹ کنٹرولر اے ڈی اے ؍اے ڈی ایس برانچ ذوالکفل ظفر سمیت طلباء طالبات اور پوزیشن ہولڈرز کے والدین بھی موجود تھے۔