Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایگرانومی کے پی ایچ ڈی سکالر شاہ محمدکو ڈگری ایوارڈ کرنے کافیصلہ

فیکلٹی آف ایگری کلچر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے ڈیپارٹمنٹ آف ایگرانومی کے پی ایچ ڈی سکالر شاہ محمد کا مجلسی دفاع ہوا ۔
شاہ محمد کے مقالے کا عنوان چاول کی مختلف طریقہ کاشت میں میگنیشیم اور نامیاتی کھادوں کے اثرات کا مطالعہ تھا۔
شاہ محمد کے مجلسی دفاع کے موقعہ پر ان کے انٹرنل سپرائزر ڈین پروفیسر ڈاکٹر حکومت علی اور ڈاکٹر نعیم سرور تھے۔ جبکہ ایکسٹرنل سپروائزر ڈاکٹر حسن منیر باجوہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد تھے۔
مجلسی دفاع کے موقعہ پرپروفیسر ڈاکٹر ناظم حسین لابر ، چیئرمین شعبہ ایگرانومی ، ڈاکٹر مبشر حسین ، ڈاکٹر شبیر حسین ، ڈاکٹر عتیق الرحمن ، ڈاکٹر احسن اریب ، ڈاکٹر محمد عرفان ، ڈاکٹر نعمان بشیر ، ڈاکٹر ظفر الحی و دیگر اساتذہ و طلباء طالبات موجود تھے۔

پی ایچ ڈی سکالر شاہ محمد نے اپنے پی ایچ ڈی مقالے کا دفاع کرتے ہوئے بتایا کہ میگنیشیم پودے میں خوراک بنانے اور پتے سے پھل میں منتقل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتاہے۔ میگنیشیم انتہائی کم قیمت ہونے کی وجہ سے معمولی سے ایکسٹرا خرچ کے ساتھ کسان کو پیداوار اور پھل کی کوالٹی میں کافی حد تک اضافہ کرتا ہے۔

شاہ محمد نے مزید بتایا کہ جب نامیاتی کھاد کو غیرنامیاتی کھادوں کے ساتھ استعال کیاجاتا ہے تو یہ کھادیں ایک دوسرے کے اثر کو بڑھاکر فصلات میں بہترین نتائج دیتی ہیںشاہ محمد نے میگنیشیم کے استعمال کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ میگنیشیم کا سوائل اپلی کیشن اور فائلیئر اپلی کیش اور دونوں طرح سے استعمال بہترین نتائج دیتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button