Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

زکریا یونیورسٹی جوابی کاپی سکینڈل: اینٹی کرپشن عدالت نے ریفرنس مسترد کردیا

زکریا یونیورسٹی جوابی کاپی سکینڈل ،اینٹی کرپشن عدالت نے پورا ریفرنس مسترد کردیا، تمام ملزمان باعزت بری، یونیورسٹی خود مختار ادارہ ہے انٹی کرپشن کوئی کارروائی نہیں کرسکتا ، عدالت نے قرار دے دیا ۔

تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی میں 2013 میں جوابی کاپی سکینڈل سامنے آیا تھا ، جس میں اس وقت کے کنٹرولر امتحانات ملک منیر حسین ، رانا جنگ شیر اور دیگر پر الزام تھا کہ انہوں نے طلبا کو ہاسٹل میں نقل لگانے کے موقع دیا اور جعلی جوابی کاپیوں کے ذریعے پیپر حل کرائے۔

اس سکینڈل کو محکمہ اینٹی کرپشن نے ٹیک اوور کرلیا، جس کا ریفرنس بھی عدالت میں دائر کردیاگیا۔

گزشتہ روز انٹی کرپشن کی عدالت نے اس پورے ریفرنس کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ زکریا یونیورسٹی ایک خود مختارادارہ ہے ، اس میں اینٹی کرپشن کوئی کارروائی نہیں کرسکتا، اس لئے یہ ریفرنس کا کوئی جوا ز نہیں ہے۔

یونیورسٹی اپنی سطح پر اس کی کارروائی کرسکتی ہے ، جس کے بعداس کیس سے جڑے تمام افراد کو باعزت بری کردیاگیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button