Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کی انسداد ہراسمنٹ کمیٹی کا نیا ممبر تعینات کردیا گیا

جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر صائقہ امتیاز آصف، ڈین، فیکلٹی آف اسلامک سٹڈیز اینڈ لینگویجز/ممبر، اپیلٹ باڈی، ایچ ای سی کی پالیسی برائے جنسی ہراسانی کے تحفظ کی ریٹائرمنٹ کے نتیجے میں، وائس چانسلر نے ڈاکٹر محمد بلال، پرنسپل، یونیورسٹی گیلانی لاء کالج کو، ایپل بورڈ کے ممبر کے طور پر مقرر کیا ہے۔
جس کے بعد کمیٹی کی تشکیل نو کردی گئی ہے ، انجینئر پروفیسر ڈاکٹر طاہر سلطان،چیئرمین ڈین، فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ہوں گے جبکہ ممبران میں ڈاکٹر منزہ حیات ایسوسی ایٹ پروفیسر، شعبہ اسلامیات اورڈاکٹر محمد بلال لا کالج شامل ہیں ۔



















