جامعہ زکریا ملتان : اے ایس اے کی تقریب حلف برداری آج ہوگی

اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن زکریا یونیورسٹی کی حلف برداری تقریب آج 24 جنوری کو منعقد ہوگی۔
اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے نو منتخب ایگزیکٹو کونسل 2025-26 کی حلف برداری کی تقری آج ہفتہ 24 جنوری 2026 کو منعقد ہوگی تقریب صبح 11 بجے جناح آڈیٹوریم، بی زیڈ یو میں منعقد کی جائے گی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئرمین سینیٹ و قائم مقام صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان، سید یوسف رضا گیلانی ہوں گے، جو نو منتخب عہدیداران سے حلف لیں گے۔
نو منتخب ایگزیکٹو کونسل میں ڈاکٹر محمد بن یامین صدر، ڈاکٹر سمرہ مسعود نائب صدر، سیف اللہ قریشی سیکرٹری، ڈاکٹر حسیب الرحمٰن جوائنٹ سیکرٹری اور ڈاکٹر عامر اسماعیل فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔ جبکہ ایگزیکٹو ممبران میں ڈاکٹر اقصیٰ ارم شہزادی، ڈاکٹر رقیہ صفدر باجوہ، ڈاکٹر شعیب اختر، ڈاکٹر فیصل ایوب کیانی، انجینئر راؤف احمد، ڈاکٹر فرقان محمد اقبال، ڈاکٹر حفیظ محمد فیاض اور محمد احسن اقبال ہاشمی شامل ہیں۔
اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری ڈاکٹر محمد خاور نوازش کا کہنا ہے کہ یہ تقریب اساتذہ برادری کے اتحاد، فلاح و بہبود اور تعلیمی ترقی کے عزم کی تجدید کا مظہر ہوگی۔




















