Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کی اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن نے احتجاجی شیڈول جاری کردیا

لزکریا یونیورسٹی کی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن نے مطالبہ کی منظوری کےلئے احتجاج شیڈول جاری کردیا۔

جنرل سیکرٹر ی ڈاکٹر محمد خاور نوازش کی طرف سے جاری مراسلے میںکہاگیاہے کہ اے ایس اے کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس ایڈمن بلاک میں منعقد ہوا جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار ملک نے کی۔

اراکین نے جنرل باڈی اجلاس کی حالیہ قرارداد کی روشنی میں آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر ڈاکٹر عبدالستار نے بتایا کہ انہوں نے جنرل باڈی کی قرارداد میں پیش کیے گئے مطالبات کے حوالے سے دو بار وائس چانسلر سے ملاقات کی کوشش کی، لیکن مگر وہ ہمارے جائز مطالبات کو سننے اور پورا کرنے پر راضی نہیں ہیں اس وقت حالات کی سنگینی کو مذاق قرار دیا جا رہا ہے اور اپنی ذاتی انا میں اس ادارے کا مجموعی امیج خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ادارے کے سربراہ 600 سے زائد فیکلٹی کے نمائندوں کی بات سننے کے بجائے ایک ہفتے کے لیے بیرون ملک دورے پر روانہ ہو گئےموجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اور وائس چانسلر کی عدم دستیابی کی وجہ سے، ای سی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ انتظامیہ کے رویے کے خلاف اور اپنے جائز حقوق کے حق میں فوری طور پر احتجاج کی کال دیں اپنی احتجاجی مہم کو تین مرحلوں میں آگے بڑھائیں گے۔

جس کا آغاز آج 16ستمبر سےہوگا شیڈول کے مطابق منگل اور بدھ 16 اور 17 ستمبر 2025 کو اساتذہ یوم سیاہ منائیں گے اور بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اپنی کلاسوں کو پڑھائیں گے جمعرات، 18 ستمبر سے، پیر، 22 ستمبر تک، فیکلٹی روزانہ صبح 11:00 بجے کے بعد کلاس ورک کا بائیکاٹ کرے گی۔ تاہم، صبح 11 بجے سے پہلے کلاسز پڑھاتے وقت بازو پر سیاہ پٹیاں باندھی جائیں گی، اگلے مرحلے میں منگل 23 ستمبر 2025 کو کلاس ورک کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا اور تمام اساتذہ اپنے مطالبات کے حق میں ایڈمن آفس کے باہر دھرنا دینے کے لیے جمع ہوں گے۔

مطالبات کی منظوری تک کلاس ورک کا بائیکاٹ اور دھرنا جاری رہے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button