Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کا 48 کروڑ خسارے کا بجٹ تیار، فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس ملتوی

زکریا یونیورسٹی کا 6ارب 69کروڑ سے زائد کا بجٹ تیار، فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کمیٹی میں پیش کیا جائے گا، خسارا 48کروڑ سے تجاوز کرگیا، زکریا یونیورسٹی کا سالانہ بجٹ 2024 فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع سے ملنے والی دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال میں زکریا یونیورسٹی کو 48 کروڑ سے زائد کا خسارا برداشت کرنا پڑے گا، اس اس مالی سال میں آمدنہ کا تخمینہ 6ارب 69کروڑ 35لاکھ روپے لگایا گیا ہے، اوپنگ بیلنس چھ کروڑ 26لاکھ روپے رہا، سیلف سپورٹنگ پروگرام کی مد میں 21کروڑ 43لاکھ روپے آمدن متوقع ہے، ایچ ای سی کی طرف سے ایک ارب 71 کروڑ روپے جبکہ پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے 42کروڑ 25لاکھ روپے کی گرانٹ متوقع ہے، فیس کی مد میں ایک ارب 89کروڑ روپے کی آمدن متوقع ہے، سلف سپورٹنگ پروگرام سے یونیورسٹی کو 36 کروڑ 92 لاکھ روپے آمدن ہوگی، ہاسٹل فیس کی مد میں 25 کروڑ 40 لاکھ روپے کی آمدن ہوگی۔

ایوننگ پروگرام سے 73کروڑ 73لاکھ روپے کی آمدن متوقع ہے، سرمایہ کاری سے 51کروڑ 19لاکھ کی آمدن متوقع ہے، اس طرح یونیورسٹی کی آمدنی کا تخمینہ 6ارب 69کروڑ 35لاکھ روپے لگایا گیاہے جبکہ اخراجات کی مد میں تنخواہوں اور الاؤنس کی مد میں 3ارب 58کروڑ10لاکھ روپے رکھے گئے ہیں، تنخواہوں میں اضافے کے لئے 49کروڑ14لاکھ روپے رکھے گئے ہیں، متفرق اخراجات کے لئے دو ارب 26کروڑ50لاکھ روپے رکھے گئے ہیں جبکہ ایس ایس ای اخراجات کے لئے 84کروڑ36لاکھ روپے رکھے گئے ہیں، اس طرح اخراجات کا تخمینہ سات ارب 18 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، اس طرح بجٹ خسارا 48کروڑ 70 لاکھ روپے  متوقع ہے۔

ایف اینڈ پی سی کے اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ کریں گے،۔ دریں اثنا زکریا یونیورسٹی کی ایف اینڈ پی سی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا، بتایا گیاہے کہ ایف اینڈ پی سی کا اجلاس آج 11جولائی کو ہوناتھا مگر ایچ ای ڈی حکام کی درخواست پر ملتوی کردیا گیا، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button