Breaking NewsEducationتازہ ترین
جامعہ زکریا : شعبہ بلڈنگ اینڈ آرکیٹیکچرل انجینئرنگ کی بڑی کامیابی

شعبہ بلڈنگ اینڈ آرکیٹیکچرل انجینئرنگ، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے پاکستان انجینئرنگ کونسل سے لیول-II ری ایکریڈیشن حاصل کر لی ہے، جو بی۔ایس۔سی انٹیک بیچز 2021 اور 2022 پر لاگو ہوگی۔
پی ای سی کے پینل نے ڈیپارٹمنٹ کی مختلف کلاسز، لیبارٹریز، آلات اور تدریس کے معیار کا تفصیلی جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ری ایکریڈیشن کی منظوری دی۔
اس کامیابی کا سہرا شعبہ کی سینئر موسٹ ٹیچر انجینئر ڈاکٹر ثمرہ یوسف، فیکلٹی ، لیب انجینئرز اور طلباء کو جاتا ہے، جنہوں نے اپنی محنت، لگن اور صلاحیتوں سے یہ سنگ میل حاصل کیا۔




















