Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کی بسوں کے فلیٹ کے لئے شیڈ تیار

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں یونیورسٹی کی بسوں کے لیے شیڈ بنایا گیا ہے، جس کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے کیا۔

وائس چانسلر نے کام کی کوالٹی کو سراہا اور پراجیکٹ ڈائریکٹر ونگ کو مبارک باد پیش کی۔

افتتاح کے موقعہ پر ڈین ڈاکٹر محمد عزیر، چیئرمین ٹرانسپورٹ ڈاکٹر ناظم حسین لابر ، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر امان اللہ ،چیئرمین ڈاکٹر فواد رسول اور دیگر موجود تھے۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر ڈاکٹر تنویر احمد خان نے شیڈ کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ اس شیڈ میں دس بسیں کھڑی کرنے کی گنجائش ہے اور اس شیڈ کی تعمیر پر 90 لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔

بسوں کو دھونے کے لیے ایک واشنگ ایریا بھی بنایاگیاہے۔

یہ منصوبہ پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر ڈاکٹر تنویر احمد خان اور انجینئر عمران احمد شیخ کی نگرانی میں مکمل ہوا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button