Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : انتظامیہ نے کیمپس کی سیکیورٹی داؤ پر لگادی، ایچ ای سی کے کیمرے اتار لئے گئے

زکریا یونیورسٹی انتطامیہ کی نااہلی، کیمپس کی سیکورٹی داؤ پر لگادی ، چاردیواری پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے اتارلئے گئے۔

تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی انتظامیہ کی غلط پالیسی نے ہزاروں طلباء کی زندگی خطرے میں ڈال دی، حکومت پاکستان کی ہدایت پر کیمپس کو کسی بھی دہشت گردی سے بچانے کےلئے چار دیواری کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی کیمرے لگائے گئے اور سیکیورٹی ٹاور بنائے گئے تھے، ٹاور تو اب ویران پڑے ہیں مگر اب رہی سہی کسر انتظامیہ نے چار دیواری پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے اتار کرپوری کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کیمرے اور ان کا نیٹ ورک ایچ ای سی نے لگایا تھا، جس کی رقم اقساط میں ادا کی جارہی ہے، اب بھی ہرماہ ایچ ای سی کو اس مد میں ادائیگی کی جاتی ہے مگر ان کیمروں کو چالو رکھنے کے بجائے ان کو اتار لیا گیا ہے اور کیمپس میں ہونے والی چوریوں کوروکنے کےلئے کالونیوں میں لگانے کافیصلہ کیا گیا۔

جس پر اساتذہ سراپا احتجاج ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اب یہ کیمرے گھر کی چھت پر لگائے جارہے ہیں جس سے گھروں کی پرائیویسی ختم ہوجائے گی، اگر انتظامیہ نے یہ کیمرے لگانے ہیں تو گلی کی نکڑ پر لگائے جائیں مگر یہ مخصوص گھروں پر لگائے جارہے ہیں، جس سے دوسرے گھروں کے اندرونی حصے بھی دیکھے جاسکتے ہیں، اس طرح گھروں کی پرائیویسی سیکورٹی گارڈز کے اختیار میں ہوگی۔

کیمروں کی تنصیب پر اساتذہ نے اے ایس اے کی عہدیداروں کو بھی احتجاج ریکارڈ کرایا ہے کہ ایک مخصوص گروپ سے تعلق رکھنے والے سیکورٹی حکام ریکی کے لئے گھروں پر کیمرے لگارہے ہیں، چوریوں کے معاملے میں یہ مکمل ناکام ہوگئے ہیں اپنی حفت مٹانے کے لئے یہ اقدام اٹھار رہے ہیں۔

انہوں نے وائس چانسلر سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس غیر قانونی اقدام کا نوٹس لیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button