Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان کالج آف آرٹس میں یو آئی ٹی ایم ملائیشیاء کے ساتھ مل کر پانچ روزہ گرینڈ سمپوزیم کا انعقاد

ملتان کالج آف آرٹس بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے یو آئی ٹی ایم ملائیشیاء کے ساتھ مل کر پانچ روزہ گرینڈ سمپوزیم کا انعقاد کیا۔
سمپوزیم میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی ، ڈین پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف چوہدری ، پرنسپل ملتان کالج آف آرٹس ڈاکٹر صوفیہ عمر اور فیکلٹی ممبران اور ملائیشیاء سے عبدالعزیز الغنی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی۔
پرنسپل ملتان کالج آف آرٹس ڈاکٹر صوفیہ عمر نے سمپوزیم کے بارے بتایا کہ اس سمپیوزیم کا مقصد دونوں ملکوں کی ثقافت کو آرٹ کے حوالوں سے سمجھنا ہے تاکہ دونوں طرف کے طلباء و اساتذہ کے درمیان متعلقہ مضامین کے حوالے سے علوم کا تبادلہ ممکن ہوسکے۔

انہوں نے کہاکہ سمپوزیم سے متعلق تمام تر تفصیل ملتان کالج آف آرٹس سے حاصل کی جاسکتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button