Breaking NewsEducationتازہ ترین
بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے کالج آف ٹیکسٹائل انجینئرنگ کا اعزاز
فیکلٹی آف انجینئرنگ کا پہلا ڈپارٹمنٹ جس نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کی ایکریڈیٹیشن لیول 2 واشنگٹن اکارڈ پر حاصل کرلی۔
اس کے تحت ٹیکسٹائل انجنئیرنگ کی ڈگری امریکا ، کینیڈا، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ ، انگلینڈ کے علاوہ دنیا کے 22 ممالک میں تسلیم کی جائے گی۔
اس موقع پر پرنسپل کالج ڈاکٹر عامر شیرازی نے تمام اساتذہ کرام، لیب سٹاف ، اور سپورٹنگ سٹاف کا شکریہ ادا کیا، اور جنوبی پنجاب کے لیے اس کو بڑا اعزاز قرار دیتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا گیا کہ پسماندہ علاقے کے طالبعلم اب بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ڈگری حاصل کر سکیں گے۔


















