Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

غذائی تحقیق کے نتائج اور نسخہ جات کی کتاب پر مشتمل ایک روزہ ورکشاپ کا اہتمام

ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی مینجمنٹ فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن ل زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام "تحقیق سے دسترخوان تک” غذائی تحقیق کے نتائج اور نسخہ جات کی کتاب پر مشتمل ایک روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض، پروفیسر ڈاکٹر عذرا یاسمین (شعبہ ایگریکلچر)، عروج فاطمہ ،زاہد، زاہد محمود، رمشاہ اجمل(، ڈاکٹر عامر اسماعیل ،ڈاکٹر محمد صمیم جاوید اور مسٹر سہیل اقبال نے شرکت کی۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض نےکہا کہ تحقیق کو عملی جامہ میں ڈھالنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ غذائی چیلنجز سے دوچار خاندانوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائی جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدام تحقیق اور گھریلو سطح کی غذائی عادات کے درمیان خلا کو پر کرے گا۔

سہیل اقبال نے تھل کے ایریا میں موجود مختلف پلانٹس اور ان کی کاشتکاری کے بارے میں تفصیلات فراہم کی جبکہ ڈاکٹر عامر اسماعیل نے ان پلانٹس کی پروسیسنگ اور ان سے مختلف اشیاء بنانے کے طریقے اور ان میں موجود مختلف اجزاء کی افادیت کے بارے میں اگاہی دی۔

ورکشاپ کے اختتام پر شریک اداروں کے اس عزم کو اجاگر کیا کہ وہ کمیونٹیز میں غذائی مسائل کے خاتمے، صحت مند غذائی عادات کے فروغ اور ثبوت پر مبنی پالیسی سازی کے ذریعے ایک مضبوط اور محفوظ معاشرہ تشکیل دینے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button